ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھاالیکشن سے پہلے مودی کاانتخابی وعدہ،ہر مہینے اکاؤنٹ میں کیا پیسہ دینے کاوعدہ !

لوک سبھاالیکشن سے پہلے مودی کاانتخابی وعدہ،ہر مہینے اکاؤنٹ میں کیا پیسہ دینے کاوعدہ !

Sat, 29 Dec 2018 13:43:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 29دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پچھلے دنوں ہندی بولے جانے والی تین ریاستوں میں ملی کراری شکست کے بعد بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)اگلے سال لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی شروع کرنے جارہی ہے۔دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز کے نریندر مودی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل اس منصوبے کے لئے تیاری کر رہی ہے، جو انتخابات کے دوران گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کے اس منصوبہ کو کسانوں کے قرض معافی اسکیم سے بھی دو قدم آگے ہے۔اس سکیم کو ایک یونیورسل بیسک انکم(یوبی آئی) اسکیم ماناجارہا ہے،ملک کے تمام شہری کسانوں، تاجروں اور بیروزگار نوجوانوں اس سکیم کے تحت آئیں گے۔اس سکیم کے تحت ہر شہری کو ہر ماہ 2000سے2500 مل سکتے ہیں۔حکومت زیروبیلنس والے تمام شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کرے گی۔زیرو آمدنی والے شہری کامطلب ہے کہ جن کے پاس کوئی آمدنی نہیں ہے۔حکومت کسانوں کے لئے ایک علیحدہ ا سکیم لانے پر بھی غور کر رہی ہے، جس میں فصلوں کو کم قیمت پر فروخت کرنے والے کسانوں کے نقصان کے لئے معاوضہ دیا جائے گا،نقصان کا معاوضہ دینے کے لئے جوبھی رقم دی جائے گی، اسے براہ راست کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایم او بھی اس منصوبے کے لئے خاکہ تیار کرنے کے لئے جلد ہی مختلف وزارتوں کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔یونیورسل بیسک انکم اسکیم کو لاگو کرنے کے لئے آدھار نمبر استعمال کیا جائے گا، اس اسکیم میں شامل ہونے والے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ کوآدھار نمبر سے منسلک کیا جائے گا اور پھر حکومت کی طرف سے دی گئی رقم کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔


Share: